فلم’ ’فراق‘‘ریلیز ہوئی تو ایک مہینے تک پولیس کو پہرہ دینا پڑا، نندیتا داس

1  اپریل‬‮  2018

کراچی (این این آئی)بالی وڈ فلموں کی سانولی سلونی اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ فنکارکسی بھی ملک کا ہو جب تک اْسے مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا کامیابی نہیں ملتی ۔ایک زمانے میں جب میری فلم ’فراق‘ریلیز ہوئی تو مجھے سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ میرے گھر کے باہر ایک ماہ تک پولیس نے پہرہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری جن فلموں پر بھارت میں پابندی لگ جاتی ہے اْس کی ڈی وی ڈی پاکستان کے ہر بڑے شہر میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی کمرشل فلموں میں کام کرنے کے قائل نہیں ہوں، ہمیشہ بامقصد فلموں کو ترجیح دی۔

برصغیر کے عظیم رائٹر سعادت حسن منٹو دونوں ملکوں کے ہیں اسی لیے تو پاکستان اور بھارت میں اْن کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے میں نے بھی اْن کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔نندیتا داس پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔اس موقع پر بھارت کی سب سے مہنگی اور سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’’باہو بلی‘‘کے ڈائریکٹر راجہ مْولی، وِشال بھردواج اور دیگر بھارتی فلم ساز اور فنکار بھی موجود تھے۔نامور اداکارہ نندیتا داس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کراچی کئی بار آئی ہوں میں نے ایک زمانے میں کئی دن پاکستان میں گزارے۔انہوں نے مزید بتایا ’کراچی کے لذیذ کھانے بہت شوق سے کھاتی ہوں ۔ گوشت سے بنے ہوئیلذیذ کھانے مجھے بہت پسند ہیں۔ پچھلے چند برسوں میں پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت بدلائو نظر آیا ہے اور یہ آہستہ آہستہ ترقی کرتی جارہی ہے ۔ پاکستان کے فنکاروں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے میری خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سینما میں نت نئے تجربات کیے جارہے ہیں اور کوئی بھی پروڈیوسر ، ڈائریکٹر رِسک لینے کے لیے تیار نہیں تمام فلم ساز صرف پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں عوام کو کیا پسند ہے ،فلموں بینوں کے کیا مسائل ہیں ، کون سی فلم دل میں اْتر جاتی ہے اس سے کسی کو کوئی غرض نہیں ،ایسی فلمیں نہیں بنائی جارہی جو معاشرے کی سچی عکاسی کرتی ہو۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…