زارہ نور عباس بہت جلد ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم کے ساتھ سینما پر ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی

31  مارچ‬‮  2018

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ زارہ نور عباس بہت جلد ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم کے ساتھ سینما پر ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔زارہ ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کریں گی، جس کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔اداکارہ نے اپنی پہلی فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے ڈان سے بھی بات کی۔اس دوران زارہ نے کہاکہ عاصم نے مجھے ایک کمرشل کیلئے فون کیا۔

تاہم وہ نہیں بن پایا ٗکیونکہ اس دوران میری شادی ہورہی تھی اور مجھے پھر اپنے ہنی مون پر جانا تھا بعدازاں انہوں نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ میں ان کی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، جس کے بعد میں نے اسکرپٹ پڑھا اور وہ مجھے بیحد پسند آیا تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں کام کرنے جیسے پلیٹ فارم کے بارے میں سوچ کر کافی پریشان تھیں۔زارہ کے مطابق میں شروع میں کافی پریشان تھی کیونکہ یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے ٗاگر میں فلم سائن کررہی ہوں تو مجھے اچھا بھی ہونا چاہیے ٗمیں نے اپنے شوہر اسد سے پوچھا اور انہیں بھی یہ آفر پسند آئی ٗ یہ فلم عاصم رضا بنا رہے ہیں اور وہ بیحد سپورٹ کرتے ہیں، اس لیے میں نے فلم سائن کی۔فلم میں زارہ نور عباس کا مرکزی کردار تو نہیں ٗالبتہ ان کا کردار اہم ضرور ہے اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ رومانوی کامیڈی فلم ہے، میں نے کبھی اسکرین پر کامیڈی فلم نہیں کی، اس لیے میں بیحد پرجوش ہوں، میری خالہ بشریٰ انصاری کامیڈی کرتی آرہی ہیں تو امید ہے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں ٗزارہ اس وقت دو پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں جن میں ایک ڈرامہ لمحے بھی شامل ہے۔فلم پرے ہٹ لو کی شوٹنگ کا آغاز اب تک نہیں ہوا تاہم اسے 2019 کی عید پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ۔پرے ہٹ لو کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے ٗفلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شہریار منور ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…