ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

باپ نے اپنے خلاف گواہی دینے والے بیٹے کو قتل کر دیا

datetime 7  جولائی  2023 |

کراچی:  منگھوپیر کے علاقے رسول بخش گوٹھ بسم اللہ ہوٹل کے قریب باپ نے اپنے خلاف گواہی دینے والے بیٹے کی جان لے لی۔مقتول نے اپنے والد کے خلاف بھینس کی چوری کی گواہی دی تھی جس پر باپ نے گھر میں جھگڑے کے دوران سر پر آہنی راڈ ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی، قاتل باپ موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ ذوالفقار چانڈیو ولد گل حسن چانڈیو کے نام سے کی گئی، مقتول 4 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ وہ چوکیداری کا کام کرتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ مہڑ سے تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائیوں نے بتایا کہ ذوالفقار کو جھگڑے کے دوران اس کے والد گل حسن نے آہنی راڈ سر پر ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کی لاش کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہی۔بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد لاش اسپتال منتقل کی۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقتول کے بھائیوں نے بتایا کہ علاقے میں کسی کی بھینس چوری کی گئی تھی جس پر مقتول نے اپنے والد کے خلاف گواہی دی تھی کہ بھینس اس کے والد نے چوری کر کے فروخت کی ہے جس پر اس کے والد غصے میں آگئے اور بیٹے کے کو قتل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…