پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے ، امام الحق 5 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے، اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور 111 رنز پر پہنچادیا۔رضوان 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر آنے والے بلے باز افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں آئوٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھرگئی۔

نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر آئوٹ ہوگئی، نیپال کی جانب سے سومپل کامی 28 اور عارف شیخ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کوئی نیپالی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…