اسلام باد(نیوزڈیسک)افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 6 ٹی ٹوئنٹی اور چار ون ڈے میچز کے بعد پہلی بار افغان ٹیم پاکستان کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اس سے قبل افغانستان نے اس سال ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ون ڈے میں اس سے قبل افغانستان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ 8 وکٹ لے سکا تھا۔