جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ کی تیاری، بنگلادیشی کرکٹر کی ذہنی مضبوطی کیلئے دہکتے کوئلوں پر چل کر ٹریننگ

datetime 20  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کے تمام کھلاڑی رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹریننگ کر کے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرنے لگے ۔بنگلادیش کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بنگلادیش کے ابھرتے ہوئے بلے باز محمد نعیم شیخ کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو سیف احمد نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں نعیم شیخ کو ایک ایسے شخص کی ہدایت پر دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو بنگلادیش میں ایک مشہور مائنڈ ٹرینر ہیں۔اس صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے مائنڈ ٹرینر سبط ریحان ہیں جو اس سے قبل بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز کے ساتھ بھی گزشتہ سال کام کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریحان بنگلادیش کے ایک مشہور مائنڈ ٹرینر ہیں اور وہ اکثر ملک میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیت پر کام کرتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی توجہ حاصل کر رہی ہے کہ کرکٹ شائقین فائر واکنگ کے فوائد کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بنگلادیش اپنا پہلا میچ 31 اگست کو سری لنکا سے کینڈی میں کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…