کولمبو(این این آئی)سری لنکا سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد دراصل بابر اعظم کا نماز کی ادائیگی جلد کرنے کیلئے اصرار مداحوں کو بھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کیلئے دیر ہو رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔