جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے فیس کی پیشکش

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابقہ کنٹریکٹ کے تحت ریڈ بال پلیئرز کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ اور وائٹ بال کا ساڑھے 9 لاکھ روپے دیا جاتا تھا تاہم اب چیئرمین ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کیلئے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کا یقین دلایا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ کنٹریکٹ میں فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے تھی، جو کہ تمام کیٹیگریز کے پلیئرز کو یکساں ملتی تھی۔دوسری جانب بورڈ کے کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں سال میں ایک لیگ کا این او سی، بی کیٹیگری کو دو لیگز جبکہ سی کیٹیگری کو سالانہ تین لیگز میں شرکت کی اجازت تھی۔

بورڈ کے اعلیٰ حکام اس حقیقت سے واقف ہیں کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز دنیا کے دیگر ٹاپ اسٹارز کی طرح کمائی نہیں کرپا رہے، 100 فیصد ازالہ تو ممکن نہیں مگر بورڈ چاہتا ہے کہ ان کو بھی بڑی رقم دی جائے جس سے مالی آسودگی حاصل ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…