بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

datetime 2  اگست‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق سے متعلق خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔گزشتہ برس سے طلاق کے حوالے سے شہ سْرخیوں کی زینت بننے والی اس اسٹار جوڑی نے کبھی اپنی طلاق کی تصدیق نہیں کی تاہم طویل عرصے سے ایک ساتھ دکھائی نہ دینے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ایک دوسرے سے لاتعلقی اختیار کرنے کے باعث ان کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔اس سے قبل انہوں نے اپنے بائیو میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سپر ویمن کا ہسبینڈ اور ساتھ ہی ثانیہ مرزا کو ٹیگ بھی کیا ہوا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے بائیو کو تبدیل کرتے ہوئے ‘سْپر ویمن کا شوہر’ ہٹا دیا اور کچھ مزید ترمیم بھی کی گئیں۔سابق کرکٹر کی بائیو میں پہلے ایتھلیٹ لکھا ہوا تھا اب، اس کی جگہ پرو ایتھلیٹ نے لے لی ہے اور ساتھ ہی ‘لِو اَن بروکن’ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لِو اَن بروکن امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔

کرکٹر کی بائیو کے حوالے سے مزید بات کی جائے تو انہوں نے بیٹے کو نعمت قرار دے رکھا ہے اور ساتھ ہی کانٹینٹ مینیجر کو بھی ٹیگ کیا ہوا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ شعیب اور ثانیہ نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی ترک کردیا ہے تاہم ان قیاس آرائیوں میں اب تک کوئی صداقت نہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…