جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم نے خود کو بہت خوش قسمت قرار دیدیا

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر خود کو بہت خوش قسمت قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو جاتا ہے۔پوسٹ سیریز ریویو میں بابر اعظم نے کہا کہ سب نے گزشتہ ساڑھے 3 ماہ میں بہت محنت کی ہے،

کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا اور کھلاڑیوں نے بھی انفرادی طور محنت کی، سری لنکا آنے سے قبل کھلاڑیوں نے یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق محنت کی، ہم سیریز کے لیے تیار ہو کر آئے تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پہلی اننگز میں ابرار احمد نے اچھی بولنگ کی جبکہ عبدااللہ شفیق کی غیر معمولی بیٹنگ رہی، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، عبداللہ شفیق نے بہت محنت کی جبکہ سمان علی آغا بالکل مختلف انداز میں کھیلے۔قومی ٹیم کے کپتان نے بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ میں ہماری کوشش تھی کہ رائٹ ایریاز میں بولنگ کریں، دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی کے اسپیل نے کھیل کا رخ بدل دیا جبکہ نسیم شاہ کے اسپیل کی وجہ سے بھی سری لنکا پر دباؤ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ہر دن کے ساتھ خود کو بہتر کر رہی ہے، اوے سیریز کی مشکل کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں تو اس سے بہت اعتماد ملتا ہے، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو خود پر یقین بڑھا کہ وہ کر سکتے ہیں، کھلاڑی چیلنجنگ کنڈیشنز میں پرفارم کر کے دکھا رہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آنے سے پہلے سے پلان کیا تھا کہ اب تمام سیریز مثبت انداز میں کھیلنی ہیں، ہم نے اپنی گیم کے انداز کو اٹھانے کا پلان بنایا تھا اور اس کے مطابق کھیلے، دوسری ٹیم پر غلبہ حاصل کرنے اور مخالف ٹیم کو سیٹل نہ ہونے دینے کا بھی پلان بنایا تھا،

یہ اسی طرح ممکن تھا کہ ہم دباؤ ڈالیں اور ایسا ہی کیا، کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق کام کیا، ہم نے اپنے طریقے سے کھیلنا ہے، ہمارا کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور ہم اسی کے مطابق کھیلتے ہیں، اس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بہت اچھی رہی، اس کے لیے ہم نے بہت کام کیا ہے، ہر چیز بہتر کرنے میں وقت لگتا ہے، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا میں بہت لکی ہوں کیونکہ جو لڑکا ہمارے پاس آتا ہے وہ صورتحال کو سمجھ کر کھیلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…