منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

رضوان کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں بطور بیٹر کھلائے جانے کا امکان

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بیٹر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کی تجویز سامنے آگئی۔کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے جہاں اسے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچ کھیلنے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

سرفراز احمد کی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اطلاعات ہیں کہ نائب کپتان محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹر گال ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔محمد رضوان نے 27 ٹیسٹ کی 43 اننگز میں 38.13 کی اوسط سے 1373 رنز 2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کر رکھے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 4 اننگز میں 3 نصف سنچریوں اور ایک سنچری بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم سر ی لنکا روانگی سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر ان کی پہلی چوائس ہوں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان جنہیں ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا، انہیں گال ٹیسٹ میں بطور اسپیشلسٹ بیٹر کھلانے کی تجویز ہے۔

محمد رضوان نے نومبر 2016 میں اظہر علی کی قیادت میں پہلا ٹیسٹ بطور بیٹس مین ہی کھیلا تھا جہاں پہلی اننگز میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہوئے تھے، ہیملٹن کے اس ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…