لندن(این این آئی)بین الاقوامی اجناس کی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا
جبکہ عالمی بے یقینی کے باعث سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں سست روی اور متبادل سپلائی روٹس کی بحالی بتائی جا رہی ہے۔
اس کے برعکس جغرافیائی کشیدگی کے پیشِ نظر سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے اور چاندی کی خریداری بڑھا دی، جس سے قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں تیزی آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گندم اور مکئی کی عالمی قیمتوں میں بھی اضافے کا دبا برقرار ہے۔



















































