پیر‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جدید کورسز اور 15 ہزار ماہانہ وظیفہ! خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دیہی خواتین کے لئے ٹیکسٹائل ٹریننگ کے لئے شی تھریڈ” پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت 1150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے برسرروزگار ہوچکی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جون تک 2500دیہی خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گاوں کی خواتین کو ٹیکسٹائل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا ۔ ”شی تھریڈ”ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ٹیکسٹائل ا نڈسٹری میں روز گار بھی فراہم کیا جائے گا ۔ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام”شی تھریڈ”پروگرام کے تحت لاہور میں دیہی علاقو ں کی خواتین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ”شی تھریڈ”پروگرام میں دیہی خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اپیرل سپر وائزر ٹریننگ دی جائے گی ۔ لاہور کے قریب ملتان روڈ پر واقع شاہکام انڈسٹری میں ”شی تھریڈ”پروگرام کی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ 3ماہ کی ٹریننگ کورس میں کلاس روم، تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔ 18سے 45سالہ خواتین کے پاس پنجاب کا رہائشی/ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔ ”شی تھریڈ”پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے میٹرک کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔

”شی تھریڈ” میں رجسٹریشن کے لئے قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لے کر شاہکام انڈسٹریز میں درخواست دی جا سکتی ہے ۔ ابتدائی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد امیدوار خواتین کو داخلے سے قبل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ز،یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ ضلعی دفاتر کے ذریعے ”شی تھریڈ” رجسٹریشن کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کو مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ دے کر با وقار روزگار کا اہل بنانا ہے ۔ ”شی تھریڈ” پروگرام کے تحت خواتین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روز گاربھی دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Mind The Gape


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…