جمعرات‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2026 

نادرا کی بچوں سمیت شہریوں کے لیے آنکھوں کے اسکین کی مفت سہولت فراہم

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے شناختی ریکارڈ کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے آنکھوں کی پتلیوں کے اسکین کی سہولت مفت فراہم کر رکھی ہے، جس سے بچوں کا بائیومیٹرک ریکارڈ بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق والدین تین سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو اپنے قریبی رجسٹریشن سینٹر لے جا کر آنکھوں کا اسکین کروا سکتے ہیں۔ یہ سہولت ان بچوں کے لیے بھی دستیاب ہے جن کا ب فارم یا جووینائل کارڈ پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے اسکین کو شناختی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا مقصد شہریوں کی شناخت کو مزید محفوظ بنانا اور ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

نادرا میں بچوں کی عمر کے مطابق ب فارم اور جووینائل کارڈ کے اجرا کے لیے تصویر سمیت ضروری بائیومیٹرک معلومات درج کی جاتی ہیں۔ مقررہ طریقہ کار کے تحت تین سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر اور آنکھوں کا اسکین لیا جاتا ہے، جبکہ 10 سے 18 سال تک کے بچوں کی شناختی دستاویزات کے لیے تصویر، انگلیوں کے نشانات اور آنکھوں کا اسکین ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…