دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں
گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ CC44تقریباً 67لاکھ 20ہزار درہم یعنی 50کروڑ 68لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوئی۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں مجموعی طور پر 60خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن سے 6 کروڑ 57لاکھ درہم یعنی تقریباً 4ارب 95کروڑ پاکستانی روپے حاصل ہوئے۔نیلامی میں دوسری مہنگی ترین نمبر پلیٹ BB18لگ بھگ 56 لاکھ درہم یعنی تقریباً 49کروڑ 77لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔



















































