جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

عمرہ، حج اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی شرط پر عملدرآمد کی تاریخ میں 1 ماہ کی توسیع

datetime 23  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کا سفر کرنے والے عمرہ زائرین، عازمینِ حج اور ورک ویزا رکھنے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی شرط نافذ کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر متعلقہ مسافروں کے لیے ویکسین لگوانے اور ویکسینیشن کارڈ کی تصدیق کا عمل 20 نومبر 2026 کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ہوگی۔ مسافروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے کم از کم 10 روز پہلے مطلوبہ ویکسینیشن مکمل کرائیں اور متعلقہ ضوابط کے مطابق ویکسینیشن کارڈ بھی اپنے ساتھ رکھیں۔

اس سے قبل ویکسینیشن کی شرط اور کارڈ کے بغیر سفر پر پابندی کے نفاذ کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اس میں ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔

مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ کی سرکاری ڈسپنسری میں چوبیس گھنٹے ویکسین لگوانے کی سہولت دستیاب ہے، جہاں پرواز سے پہلے مطلوبہ ویکسین حاصل کی جاسکتی ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا تھا۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ نئی تاریخ سے پہلے اپنی مطلوبہ ویکسینیشن مکمل کرلیں اور سفری دستاویزات کی تصدیق بھی یقینی بنائیں، تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی دشواری یا تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…