بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

خواتین کو باعزت روزگار دینے کے لئے رکشہ ڈرائیونگ تربیتی پروگرام

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)خواتین کو باعزت روزگار دینے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خواتین کو بااختیار بنانے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے تحت 34خواتین کو تربیت دی گئی۔نجی یونیورسٹی کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے خواتین کے لیے اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا، جس کے تحت ڈرائیونگ اسکول بحریہ ٹائون اور مناواں میں خواتین کو رکشہ چلانے کی تربیت فراہم کی گئی۔اس اقدام کا مقصد خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت سکھانے کے ساتھ معاشی طور پر خودمختار بنانا اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین خود رکشہ چلا کر آمدنی حاصل کرسکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں خواتین کو صرف ڈرائیونگ نہیں سکھائی جارہی بلکہ انہیں اپنے پاں پر کھڑا ہونے اور خودمختار زندگی گزارنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ معاشرتی اور سماجی ترقی کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔

لاہور ٹریفک پولیس خواتین کی خودمختاری، باعزت روزگار اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ لاہور میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے کار اور اسکوٹی کے 12 اسکول قائم کیے جاچکے ہیں، جہاں اب تک 16ہزار سے زائد خواتین کو کار اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔ رکشہ ڈرائیونگ پروگرام اسی سلسلے کی توسیع ہے، جس کے ذریعے خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…