بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ میں گندم کی سپلائی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے سرکاری گندم مارکیٹ میں جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کے اجرا کا عمل 15 اکتوبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں موجود گندم کے ذخائر، مارکیٹ کی طلب اور قیمتوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ خوراک کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت صوبائی گوداموں میں 3 لاکھ 46 ہزار 414 میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔حکام کے مطابق پاسکو سے مزید 1 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن جبکہ درآمدی ذرائع سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ان اضافی ذخائر کی شمولیت کے بعد سندھ میں مجموعی گندم کا ذخیرہ 8 لاکھ 36 ہزار 414 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گا۔اجلاس کو کراچی میں گندم کے موجودہ ذخائر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق کراچی ڈویژن میں اس وقت 1 لاکھ 35 ہزار 948 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، جبکہ نئی گندم پہنچنے کے بعد یہاں دستیاب مقدار بڑھ کر 5 لاکھ 65 ہزار 948 میٹرک ٹن ہوجائے گی۔محکمہ خوراک کے مطابق پاسکو سے آنے والی گندم میں سے 30 ہزار میٹرک ٹن حیدرآباد ریجن کیلئے مختص کی گئی ہے، جبکہ میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ریجنز کیلئے مجموعی طور پر 60 ہزار میٹرک ٹن گندم رکھی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال صوبے کی مارکیٹ میں 9 لاکھ 74 ہزار 982 میٹرک ٹن گندم فراہم کی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اضافی ذخائر کی دستیابی سے مارکیٹ میں گندم کی سپلائی کو بہتر بنانے اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کراچی کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت 100 کلو گرام گندم کی قیمت 13 ہزار 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ریٹیل سطح پر آٹا 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ یکم اکتوبر کو گندم کی قیمت 12 ہزار 400 روپے فی 100 کلو اور آٹے کا ریٹ 160 سے 165 روپے فی کلو تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری گندم مارکیٹ میں فراہم کرنے کیلئے 100 کلو گرام کی بوری 12 ہزار 500 روپے میں جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی فراہمی شروع ہونے کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں اور طلب و رسد کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔سید مراد علی شاہ نے زور دیا کہ حکومتی گندم کے اجرا کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچنا چاہیے اور اس اقدام کے نتیجے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح گندم کی مسلسل دستیابی برقرار رکھنا اور مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…