نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے ریاستی ملکیتی اداروں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایس او ایزکا منافع 457.20ارب سے کم ہو کر 423.3ارب روپے رہا،
جولائی سیدسمبر2025 تک ایس او ایزکینقصانات 342.9 ارب سیکم ہوکر342.8 ارب رہے، جولائی 2025 سیدسمبر2025 تک ریاستی اداروں کے منافع میں 30 فیصد کمی ہوئی، جولائی 2025 سے دسمبر 2025 تک ایس اوایز کا منافع 114.3ارب سیکم ہوکر80.5 ارب روپے رہا ۔
دستاویز کے مطابق ریاستی ملکیتی اداروں کی ایکویٹی میں جولائی سے دسمبر 2025 تک تین فیصد کم ہوئی،ایس او ایز کی ایکویٹی 6628.7 ارب سے کم ہو کر 6407.2 ارب روپے رہی، ششماہی رپورٹ کے مطابق ایس او ایز کی ذمہ داریاں ایک فی صد کم ہوئیں، جولائی 2025سے دسمبر 2025تک ایس او ایز کے اثاثوں میں دو فیصد کمی ہوئی، جولائی تا دسمبر 2025 ایس اوایزاثاثے37729.7 ارب روپیسیکم ہوکر37ہزار 107 ارپ ہوگئے۔



















































