پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

موبائل صارفین تیار ہوجائیں، پیکجز کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موبائل صارفین کے لیے ایک اور تشویش کی خبر سامنے آگئی، ٹیلی کام کمپنیوں کے پیکجز کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ’’ٹیلی کمیونیکیشن کمپٹیشن رولز 2026‘‘ کا مجوزہ مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹیلی کام مارکیٹ کی نگرانی سے متعلق اختیارات میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ قواعد کے مطابق پی ٹی اے کو وقتاً فوقتاً ٹیلی کام مارکیٹ کا جائزہ لینے اور ضرورت کے مطابق اس کی حدود ازسرِنو متعین کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ مارکیٹ کا تعین کرتے وقت صارفین کی طلب، دستیاب متبادل سہولیات، قیمتوں کے رجحانات اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت ریگولیٹر ان عوامل کی روشنی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مسابقت، مارکیٹ کی صورتحال اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے سکے گا۔

موبائل پیکجز پہلے ہی کتنے مہنگے ہوچکے ہیں؟

سرکاری دستاویزات اور پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق جون 2025 سے جون 2026 تک جاز، ٹیلینار، زونگ اور یوفون کے 10 اہم سبسکرائبر پیکجز کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایک سال کے دوران ان پیکجز کی قیمتوں میں اوسطاً 12 سے 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے کہ موبائل کمپنیاں ہر ماہ 10 سے 20 فیصد تک اپنے پیکجز مہنگے کر رہی ہیں۔ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ سالانہ بنیاد پر ہونے والا اضافہ ماہانہ حساب سے تقریباً ایک سے دو فیصد بنتا ہے۔

نئے قواعد نافذ ہوئے تو صارفین پر کیا اثر ہوگا؟

مجوزہ قواعد پر عمل درآمد کی صورت میں ٹیلی کام کمپنیوں کے مختلف پیکجز کی درجہ بندی اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی آسکتی ہے، جس کے باعث موبائل ڈیٹا، کال اور ایس ایم ایس سروسز کے پیکجز مزید مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

تاہم یہ بات اہم ہے کہ ’’ٹیلی کمیونیکیشن کمپٹیشن رولز 2026‘‘ فی الحال حتمی شکل اختیار نہیں کر سکے اور ابھی مجوزہ مرحلے میں ہیں۔ اس لیے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حوالے سے اس وقت کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…