جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

والدین کیلئے اہم خبر، بچوں کے جووینائل کارڈ پر نادرا کی نئی ہدایت جاری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے کم عمر بچوں کے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے والدین کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست کے وقت بچے کی موجودگی سے متعلق وضاحت کردی۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق جووینائل کارڈ 18 سال سے کم عمر پاکستانی بچوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ والدین جب بچے یا بچی کے جووینائل کارڈ کے لیے درخواست دیں تو کارڈ بنانے کے عمل کے دوران بچے کو ساتھ لانا ضروری ہے۔نادرا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جووینائل کارڈ نارمل کیٹیگری میں 750 روپے فیس کے عوض 31 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔ ارجنٹ کیٹیگری کے لیے 1500 روپے فیس مقرر ہے اور کارڈ 23 دن میں ملتا ہے، جبکہ ایگزیکٹو کیٹیگری میں 2500 روپے فیس کے ساتھ کارڈ 9 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔جووینائل کارڈ کو 18 سال سے کم عمر پاکستانی شہریوں کے لیے اسمارٹ شناختی دستاویز قرار دیا جاتا ہے۔ یہ روایتی ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کی جدید شکل ہے، جس کے لیے نادرا مرکز یا پاک آئیڈنٹٹی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔نادرا نے بچوں کی پیدائش کے اندراج سے متعلق سہولت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

برتھ نوٹیفکیشن ٹول کے ذریعے بچے کی پیدائش کے بعد والدین کو ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے، جس کی مدد سے یونین کونسل سے چائلڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔اتھارٹی کے مطابق 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر، بائیومیٹرک یا بچے کی جسمانی موجودگی لازمی نہیں۔ اس مرحلے پر والدین میں سے ایک فرد درخواست جمع کراتا ہے جبکہ دوسرا اس کی تصدیق کرتا ہے۔بچے کی عمر 3 سال مکمل ہونے کے بعد اس کی تصویر شناختی ریکارڈ میں شامل کی جاتی ہے، جبکہ 10 سال کی عمر کے بعد بائیومیٹرک سمیت دیگر ضروری شناختی معلومات بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…