پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

ایک لاکھ ٹن سے زائد درآمدی چینی عالمی منڈی میں فروخت کرنے کا فیصلہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے بیرون ملک سے درآمد کی گئی چینی کے باقی ماندہ ذخیرے کو عالمی منڈی میں فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی کی جانب سے درآمد شدہ سفید ریفائنڈ چینی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیلئے آن لائن بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی فروخت کیلئے پیش کی جائے گی، جو کراچی کے پپری گودام میں موجود ہے۔ٹی سی پی کے مطابق چینی کو پپری گودام سے موجودہ حالت میں عالمی منڈی کیلئے فروخت کیا جائے گا جبکہ موصول ہونے والی تمام بولیاں 28 ستمبر کو کھولی جائیں گی۔یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے گزشتہ ماہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو 2025ئ میں درآمد کی گئی تقریباً ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی عالمی منڈی میں فروخت کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال جون میں ای سی سی کی سفارش کی توثیق کرتے ہوئے 5 لاکھ ٹن سفید کرسٹل چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ٹی سی پی نے ستمبر سے نومبر 2025ئ کے دوران 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کی۔درآمد شدہ چینی میں سے ایک لاکھ 92 ہزار ٹن مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاچکی ہے جبکہ تقریباً ایک لاکھ 8 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ ٹی سی پی کے پاس موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی نے باقی ماندہ چینی مقامی مارکیٹ میں ٹینڈرز کے ذریعے فروخت کرنے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم نومبر 2025ئ میں موصول ہونے والی بولیاں درآمدی لاگت سے کم ہونے کے باعث مسترد کردی گئی تھیں۔ای سی سی کے اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر غور آیا تھا کہ درآمدی چینی کی قابل استعمال مدت تیاری کی تاریخ سے تقریباً دو سال ہے۔ چینی کے زائد المیعاد ہونے سے قبل اسے فروخت یا برآمد کرنا ضروری قرار دیا گیا، تاکہ قومی خزانے کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…