بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگائی کا طوفان تیار، آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ پیش گوئی میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں مالی سال 2026-27 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح حکومت کے مقررہ ہدف سے کچھ زیادہ رہ سکتی ہے۔

ادارے کے اندازے کے مطابق رواں مالی سال میں اوسط افراطِ زر 8.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں اسے 8.2 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف کی پیش گوئی سرکاری تخمینے سے قدرے بلند ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنے والے برسوں میں مہنگائی میں بتدریج کمی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2027-28 میں اوسط افراطِ زر 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2028-29 میں یہ 6.5 فیصد تک آ سکتی ہے۔ اسی طرح 2029-30 اور 2030-31 کے دوران بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 6.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ معاشی رجحانات برقرار رہے تو آئندہ پانچ برس تک پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نسبتاً مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں اوسط مہنگائی 7.05 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2024-25 میں یہ 4.49 فیصد رہی تھی۔ اس سے قبل 2023-24 میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد اور 2022-23 میں 29.2 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جو حالیہ برسوں کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…