بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

مزید ٹیکسوں کی تیاری: پاکستان نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 9  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور مالیاتی اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

آئی ایم ایف کی دستاویزات کے مطابق حکومت نے نئے مالی اقدامات اور ٹیکس پالیسیوں کے ذریعے قومی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس حکمتِ عملی کے تحت مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 0.3 فیصد کے برابر اضافی ریونیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ٹیکس مراعات اور استثنیٰ میں کمی کر کے جی ڈی پی کے 0.15 فیصد کے مساوی اضافی محصولات اکٹھے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اصلاحاتی پروگرام سے بھی اتنی ہی مقدار میں مزید آمدن متوقع ہے۔

آئی ایم ایف نے دسمبر 2026 تک ایف بی آر کے لیے 7 ہزار 22 ارب روپے کے ریونیو ہدف کی نشاندہی کی ہے، جسے پروگرام کے تحت ایک اہم کارکردگی معیار کی حیثیت حاصل ہوگی۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر حکومت بجٹ میں کسی شعبے کو ٹیکس ریلیف فراہم کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے متبادل ٹیکس اقدامات متعارف کرائے جائیں گے تاکہ مجموعی محصولات کے اہداف متاثر نہ ہوں۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دلایا ہے کہ ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے، محصولات بڑھانے اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے گی، جس سے مالیاتی استحکام اور معاشی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…