جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پیٹرول کی قیمت 500 روپے تک بڑھانا پڑسکتی ہے، صوبائی وزیر نے عوام کو خبردار کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام اور ادارے کفایت شعاری مہم میں حکومت کا ساتھ نہ دیں اور پیٹرول کے استعمال میں کمی نہ آئی تو حالات کے پیش نظر قیمت کو بڑھا کر 500 روپے فی لیٹر تک لے جانا پڑ سکتا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے تین روز تک بعض ادارے بند رکھنے کا اقدام کیا، تاہم اس کے باوجود پیٹرول کی کھپت کم ہونے کے بجائے 7 سے 10 فیصد تک بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی کھپت کے باعث قومی خزانے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جسے کم کرنے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے استعمال میں کمی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت پیٹرول پر انحصار کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے جا رہی ہے، تاکہ ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے تجویز دی کہ الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئندہ پانچ برس تک بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔

تاجر برادری نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ کاروباری سرگرمیوں پر بار بار پابندیاں اور اوقات کار میں تبدیلی ٹیکس آمدن کو متاثر کر رہی ہے۔ اس پر وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت تاجروں کے تحفظات کا جائزہ لے گی، تاہم موجودہ حالات میں توانائی کی بچت کو ناگزیر قرار دیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…