جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر، ہائی کورٹ کا ترقیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری افسران کی ترقیوں سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ترقی روکنے اور التوا میں ڈالنے کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس انعام امین منہاس کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست گزاروں کے کیسز دوبارہ محکمانہ سلیکشن بورڈ کے سامنے پیش کیے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ بورڈ، سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کے تحت قاعدہ 18 کے مطابق ازسرنو جائزہ لے اور ہر افسر کے کیس کا غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انداز میں تجزیہ کرے۔فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بورڈ کے ارکان کسی بھی غیر متعلقہ معلومات، ذاتی رائے یا بیرونی مواد کو مدنظر نہ رکھیں۔ اگر کسی افسر کی ساکھ یا دیانت داری پر سوال اٹھایا جائے تو اس کے لیے ٹھوس اور تحریری شواہد فراہم کرنا ضروری ہوگا۔عدالت نے مزید واضح کیا کہ اگر کسی افسر کی ترقی مؤخر یا مسترد کی جائے تو اس کی وجوہات تفصیل کے ساتھ ریکارڈ میں درج کرنا لازمی ہوں گی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ محض رازداری کا جواز بنا کر درخواست گزاروں کو اجلاس کی کارروائی یا متعلقہ دستاویزات تک رسائی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…