ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

حکومت نے 6 ماہ کے دوران 1254 ارب روپے بیرونی قرض لے لیا

datetime 22  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1 ہزار 254 ارب روپے بیرونی قرضہ لیا۔وزارت اقتصادی امور کی سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کی کی نسبت 29 فیصد یعنی 280 ارب روپے زیادہ قرضہ لیا، جولائی سے دسمبر پاکستان کو 17 ارب 67 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی ملی، جولائی سے دسمبر مجموعی بیرونی مالی معاونت 1 ہزار 272 ارب ریکارڈ ہوئی۔امریکی کرنسی میں پاکستان کو 6 ماہ میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، ڈالر ٹرمز میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 904 ملین زیادہ ملے، گزشتہ مالی سال پہلے چھ ماہ میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے تھے،پاکستان کو اس دوران آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہے ۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران نان پراجیکٹ ایڈ 785 ارب، پراجیکٹ ایڈ 487 ارب روپے رہی، اس میں سے بجٹ سپورٹ کیلئے 458 ارب 72 کروڑ روپے حاصل ہوئے، سعودی عرب نے پاکستان کو 170 ارب روپے کی آئل فیسلیٹی دی، اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 137 ارب روپے قرض دیا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے، نومبر کے دوران 144 ارب روپے قرض حاصل کیا گیا تھا، جولائی میں 198 ارب، اگست میں 192 ارب روپے سے زائد قرض لیا، ستمبر میں 124 ارب روپے اور اکتوبر میں 133 ارب روپے کا قرض لیا۔بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں 97 کروڑ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت ملے، 23 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…