منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ پاسپورٹ نے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہو گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے ذریعے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی، نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جاسکے گی، جدید مانیٹرنگ سسٹم سے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، افسران و عملہ کی کارکردگی سے لیکر تمام دفاتر میں شہریوں کا رش بھی مانیٹر ہوگا، نشاندہی کے بعد مسائل کو فی الفور حل کرنے کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…