اسلام آباد (این این آئی)رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اینٹی منی لانڈرنگ کی نگرانی میں شامل ہوں گے، قیمتی پتھروں اور دھاتوں کے کاروبار کرنے والے بھی منی لانڈرنگ کی نگرانی کے دائرے میں آئیں گے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، رپورٹ مارچ 2026 کے آخر تک جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے کہاکہ اینٹی منی لانڈرنگ نظام مو ثر بنانے سے مالی نظام کی شفافیت اور مضبوطی میں بہتری آئیگی، منی لانڈرنگ کے خطرات کی بنیاد پر کاروباروں کی نگرانی کو مزید بہتر بنانے کو ترجیح دی جارہی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق ایس ای ای پی کے مرکزی بینیفشل اونر شپ کے رجسٹر کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، بینفشل اونر شپ کا ڈیجیٹل رجسٹر جنوری 2026 کے آخرتک قابل رسائی ہوگا۔آئی ایم ایف کے مطابق تجارتی بنیادوں پرمنی لانڈرنگ کے معاشی اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے،منی لانڈرنگ کے تدارک کیلئے مزید اہم حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔















































