منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ان افراد کے لیے جو کم قیمت میں استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا پرنٹرز خریدنا چاہتے ہیں، خوشخبری ہے کہ حکومت نے ان اشیاء کی درآمد پر لاگو کسٹم ویلیو میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے پرانی اور استعمال شدہ آئی ٹی مصنوعات جیسے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی درآمدات پر نئے ویلیوایشن ریٹس متعارف کرا دیے ہیں، جو کہ 2025 کے ویلیوایشن رولنگ 2000 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قبل تقریباً ایک سال تک عالمی قیمتوں، ٹیکنالوجی کی قدر میں کمی اور مارکیٹ کے حالات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد مارکیٹ میں موجود پرانی ٹیکنالوجی کی کم ہوتی قیمتوں سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

نئی ویلیوایشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کم شدہ قیمتیں نہ صرف ان آلات پر لاگو ہوں گی بلکہ ان کے پرزہ جات پر بھی اثرانداز ہوں گی، یعنی لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، پرنٹرز اور ان کے تمام متعلقہ پرزہ جات کم کسٹم ویلیو پر درآمد کیے جا سکیں گے۔

درآمدکنندگان کے لیے یہ ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے، جو پہلے سے موجود ویلیوایشن پر بھاری ڈیوٹیز کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے۔ اب وہ باآسانی کم قیمت پر استعمال شدہ ٹیکنالوجی درآمد کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کاروباری طبقہ اس تبدیلی کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف درآمدی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ کم آمدنی والے صارفین کے لیے معیاری ٹیکنالوجی تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی، جو مقامی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…