مکوآنہ (این این آئی)پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹرکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی میں گریڈ 5 سے 15 کی خالی سویلین آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستانی شہریت رکھنے والے اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر، بکھر آئی لینڈ، سکھر سے رابطہ کریں یا آن لائن رجسٹریشن کے لیے پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں۔ اعلان کے مطابق رجسٹریشن کا عمل 13 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔