ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم 6کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)موٹر وے ایم 6کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار خان نے ایم6اور ایم9موٹروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایم6کیلئے زمین کے حصول کیلئے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ایک سے دو ڈپٹی کمشنرز نے خوردبرد کی۔انہوں نے بتایا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے کچھ ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 57لاکھ روپے کی کرپشن ہوئی، جس میں سے نیب نے 32لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔اس پر سینیٹر پرویز رشید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ تاریخ کا پہلا کیس ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر سرکاری رقم لے کر فرار ہو گیا۔چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم6کا پی سی ون ہائبرڈ موڈ پر بنایا جائے گا اور اسے اس ہفتے مکمل کر کے وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں حیدرآباد سے سکھر ایم-6 موٹروے کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ڈی آئی خان-کچلاک-ژوب شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، تاہم یہ شاہراہ ادارے کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں ایم-25 اور ایم-28 موٹرویز بھی ترجیحی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ میں ایم-6 موٹروے بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے کا داسو ڈیم سے منسلک حصہ بھی اہم منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایم-9 موٹروے کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق سوالات اٹھائے جس پر این ایچ اے حکام نے تفصیلی وضاحت دی۔ اجلاس میں موٹروے منصوبوں کی پیش رفت اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ ایم-6 موٹروے کو عالمی کنسلٹنٹ کی تجویز کے مطابق پانچ مختلف سیکشنز میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور بینک ایم6 کے تین سیکشنز میں سرمایہ کاری کیئے تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ایم-6اور ایم9موٹروے کے متبادل روٹ کو آذری کمپنیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ 19مارچ کو ایم9کے متبادل روٹ کی فزیبلٹی آذربائیجان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…