جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار’اڑھائی کروڑبرآمد

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹنے والے ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق 3مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹا، مسلح ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر گاڑی میں فرار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق لوٹی گئی رقم تین کروڑ سے زائد تھی تاہم کیش وین میں اصل رقم کتنی تھی، اس حوالے سے بینک سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈکیت چار تھے، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور لوٹی گئی باقی رقم کی برآمدگی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…