جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان نے کرپٹو کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ بنالیا

datetime 20  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ملک نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔بلومبرگ کو انٹرویو میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ‘مقامی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک واضح ریگولیٹری فریم ورک’ تشکیل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائیڈلائن میں بیٹھنے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے،وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ملک ایک ‘کم لاگت والی اور اعلیٰ ترقی والی مارکیٹ ہے جس کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہمارے پاس ویب 3 کی مقامی افرادی قوت ہے جو اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ 25 فروری کو وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی رجحانات کے مطابق ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل کرنسیوں کو اپنانے کے لیے ‘قومی کرپٹو کونسل کے قیام’ پر غور کر رہی ہے، 6 مارچ کو بلال بن ثاقب کو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔کرپٹو کونسل کو پالیسی کی تیاری کی نگرانی، ریگولیٹری چیلنجز سے نمٹنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے کہ پاکستان کا ڈیجیٹل اثاثہ ایکو سسٹم محفوظ، تعمیل اور پائیدار طریقے سے تیار ہو۔

کونسل، بین الاقوامی ڈیجیٹل اقتصادی مشغولیت کے لیے معیاری فریم ورک تیار کرنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ بھی تعاون کرے گی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کو قومی ترجیح بنا رہے ہیں اور پاکستان سمیت ہر ملک کو اس کی پیروی کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ ڈیجیٹل اثاثوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس کی وہ توقع کرتے ہیں کہ وہ امریکا کے نئے کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو میں شامل ہوں گے، جس سے ہر ایک کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…