جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سوزوکی آلٹو کی تازہ قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں شمار کی جانے والی سوزوکی آلٹو، جو اپنی کم قیمت، ایندھن کی بچت اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے، اب آسان اقساط پر دستیاب ہے۔ سوزوکی آلٹو کو جدید ایروڈینامک ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس کے بڑے سائز کے ہیڈ لیمپس، خوبصورت دروازے اور منفرد بیک ڈیزائن اسے مزید دلکش بناتے ہیں۔

اس کے کشادہ کیبن، جدید MP5 ٹچ اسکرین اور مختلف اسٹوریج آپشنز سفر کو مزید آرام دہ بناتے ہیں۔یہ کار حفاظتی خصوصیات کے لحاظ سے بھی ایک بہترین انتخاب ہے، جس میں سیٹ بیلٹس، ABS بریکس اور ایئربیگز شامل کیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیونگ کے دوران زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ آلٹو میں 660cc کا آر-سیریز تھری سلینڈر پیٹرول انجن نصب ہے، جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔پاکستان میں یہ گاڑی چار مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے، جن میں VX، VXR، VXR-AGS اور VXL-AGS شامل ہیں۔ فروری 2025 کے لیے ان ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق آلٹو VX کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار روپے، VXR کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار روپے، VXR-AGS کی قیمت 28 لاکھ 94 ہزار روپے اور VXL-AGS کی قیمت 30 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

معروف نجی بینک یو بی ایل نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک فنانسنگ اسکیم متعارف کروائی ہے، جس کے تحت گاڑی کو پانچ سالہ اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔ مختلف ماڈلز کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 6 لاکھ 99 ہزار روپے سے 9 لاکھ 13 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 38 ہزار 809 روپے سے 50 ہزار 697 روپے تک ہوگی۔یہ اسکیم ان صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن یکمشت ادائیگی کے بجائے آسان ماہانہ اقساط کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس فنانسنگ پلان کے ذریعے کم بجٹ میں بھی ایک معیاری اور جدید گاڑی خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…