ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

datetime 4  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے 77 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…