منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان میں گھی اور تیل کی قلت اور قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے رمضان المبارک کے دوران گھی اور تیل کی قلت اور قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کہا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنس چکا ہے، جس کی وجہ سے خوردنی تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز کے نئے فیس لیس سسٹم کے تحت خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں گھی اور تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اس صورتحال کے باعث تیل کے جہاز اور پام آئل پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، جو کاروباری سرگرمیوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔عاطف اکرام نے مزید کہا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک کے دوران گھی اور تیل کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نایب صدر ناصر خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پام آئل کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث انڈونیشیا اور ملائشیا نے مزید جہاز پاکستان بھیجنے سے روک دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورٹ پر خراب صورت حال کے باعث پہلے سے دئیے گئے پام آئل کے آرڈر بھی رک گئے ہیں، جس سے گھی انڈسٹری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ناصر خان نے مزید کہا کہ کسٹم کے فیس لیس سسٹم کنٹینرز کارگو کے لیے تو موثر ہے، لیکن بلک کارگو کے لیے یہ سسٹم درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں خوردنی تیل کی سپلائی کے لیے فوری طور پر پرانا سسٹم بحال کیا جائے تاکہ رمضان سے پہلے گھی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے حکام نے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…