منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور، روپیہ تگڑا

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معاشی میدان میں بہترین اور قرض ملنے جیسے عوام کی امید کیوجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی ملک میں خدمات فراہم کرنے والے ایک غیرملکی بینک 300ملین ڈالر کا تجارتی قرض حاصل کرنے کے علاوہ مشرق وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات اور جون 2025 تک 200ملین سے 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجرا جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مارکیٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے، اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات بڑھانے کی پالیسی سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں اضافے جیسے خدشات بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پائے گئے۔طلب محدود ہونے سے ڈیمانڈ اور سپلائی متوازن رہی جس سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 278روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 281روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…