مکوآنہ (این این آئی)گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔درجہ اول کے گھی کی قیمت ایک ماہ میں 60 روپے فی کلو بڑھ کر ہول سیل میں 260 روپے اور پرچون میں 580 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
درجہ دوم کا گھی 30 روپے اضافے کے ساتھ 530 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ درجہ سوم کا گھی 100 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 480 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔درجہ اول کا گھی جو کہ اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے، اب عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے، جبکہ متوسط طبقہ درجہ دوم اور درجہ سوم کے گھی پر انحصار کر رہا ہے مگر ان کی قیمتیں بھی عام آدمی کے بجٹ پر بھاری بوجھ ڈال رہی ہیںـ