بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)بیرونی قرضوں کی مالیت پر قابو پانے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بہتری کے لیے ریگولیٹر کی طلب، درآمدی ادائیگیوں کے دباو کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن اتارچڑھا کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے کی خبر، عالمی بینک اور اسکے ذیلی اداروں کی پاکستان کے لیے طویل المدت ترقیاتی پلان کے تحت وسیع پیمانے پر فنانسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی اطلاعات اور پاکستان کے معدنی، خدمات سمیت دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری دلچسپی کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ سپلائی بہتر ہوتے ہی اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 280 روپے 07پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…