ماسکو(این این آئی )روس کی حکومت نے دس خطوں اور تین دیگر علاقوں میں ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی ہے ،جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پابندی 15 مارچ 2031 تک نافذ رہے گی۔ یہ پابندیاں ایسے خطوں پر توانائی کی قلت کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔ یہ پابندی داغستان، انگشتیا، کبارڈینو ۔ بلکاریا ، کراچائی۔سرکاشیا، شمالی اوسیشیا، چیچنیا، ڈونیٹسک اور جمہوریہ لوگانسک ، زیپوریزئے اور کھیرسون کے علاقوں میں عائد کی گئی ہے۔