نئی دہلی (این این آئی) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی ریکارڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد روپے کی قیمت 85.65 تک پہنچ گئی۔
درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب کے باعث بھارتی روپیہ معمولی طور پر کمزور ہوا، ایک نئی ریکارڈ کم ترین بند سطح تک جا پہنچا۔انٹربینک فارن ایکسچینج میں روپیہ 85.54 پر کھلا اور ٹریڈ کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں 85.66 کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔