کراچی(این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے جس کے سبب 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزر 352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔1282 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر کے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر آج پھر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔