پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 200 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پاور ڈسٹری بیوشن پراجیکٹ کے لئے 200 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت اقتصادی امور کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کو جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم، اور اثاثہ جات کی کارکردگی کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور نے پاور سیکٹرمیں مسلسل معاونت فراہم کرنے پر اے ڈی بی کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک ہمارا ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔ سیکرٹری نے کہا کہ اس منصوبے کو بجلی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں تقسیم کے دوران توانائی کے خاطر خواہ نقصانات کو کم کرنے پر توجہ دی گئی تھی۔ ڈاکٹر کاظم نیاز نے تمام متعلقہ اداروں خصوصی طور پر بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں سے اصرار کیا کہ قرض کی رقم کا بروقت اور موثر استعمال کیا جائے۔ ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک اسد علیم نے اس پراجیکٹ کے لیے حکومت پاکستان کی فعال کرادر اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اے ڈی بی وزارت اقتصادی امور اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ اس کی حمایت کو پاکستان کی ترقی کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…