منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس فراہمی کا اہم معاہدہ طے پاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس فراہمی کا اہم معاہدہ طے پاگیا ہے یہ معاہدہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پر ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا ہے اور اس کی تفصیلات پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔مراسلے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوکار معاہدے کی منظوری 24 دسمبر کو موصول ہوئی ہے، پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے تین دسمبر کو دی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے اور یہ گیس سپلائی معاہدہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو کئی سال سے توانائی (گیس) بحران کا سامنا ہے جو موسم سرما میں مزید بڑھ جاتا ہے ان دنوں بھی موسم سرما میں پاکستان بھر میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے اور شہریوں کو لوڈ منیجمنٹ کرتے ہوئے مختصر مدت کے لیے صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں مستقل گیس بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ دنوں سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…