پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال کے پہلے 5 ماہ حکومت نے 2.6 ارب ڈالر قرض لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران حکومت نے مختلف فنانسنگ ذرائع سے 2.6 ارب ڈالر قرض لیا۔دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 9 ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹس کا بجٹ مختص کیا۔ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف فنانسنگ ذرائع سے 2.6 ارب ڈالر قرض لیا۔ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 4.2 ارب ڈالر قرض لیا گیا تھا۔ 2.6 ارب ڈالر قرض میں آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں۔

دستاویز کے مطابق 5 ارب ڈالر سعودی عرب کی ٹائم ڈپازٹ اور 4 ارب ڈالر سیف چائنا ڈپازٹ شامل ہیں تاہم اس مد میں پہلے 5 ماہ میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے امداد کا بھی کوئی ذکر نہیں۔ دسمبر میں سعودی عرب نے پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کی۔حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے مختلف فنانسنگ ذرائع سے 19 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا جس میں 19 ارب ڈالر کے قرضے اور 176.29 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل تھی۔ اس میں آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی رقم شامل نہیں۔

حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 3.7 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا۔دستاویز کے مطابق پاکستان کو نومبر میں مختلف ذرائع سے 944 ملین ڈالر موصول ہوئے۔جس کی بنیادی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والے 594.78 ملین ڈالر ہیں۔ رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 734.90 ملین ڈالر موصول ہوئے جن میں نومبر میں 192.75 ملین ڈالر شامل ہیں۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…