پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے24کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے24کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی، یہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کے جاری اعلامئے کے مطابق منصوبہ پانی کی سپلائی، گندے پانی کی صفائی کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد دے گا، منصوبہ پانی کی تقسیم، سیوریج نیٹ ورک کی بحالی میں سرمایہ کاری کے دائرے کو بھی وسعت دے گا۔منصوبے سے مستفیدہونے والوں میں تقریبا نصف خواتین ہوں گی، منصوبے سے 15سے24سال کے 58فیصد نوجوانوں اورکچی آبادیوں کے رہائشی 5لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

عالمی بینک نے کہا کہ محفوظ اور منظم خدمات عوامی صحت اورمعیار زندگی کی بنیاد ہیں،یہ خدمات پاکستان میں غذائی قلت کے بحران کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، یہ منصوبہ 2030تک کراچی میں تقریبا 1کروڑ 60لاکھ افراد کو محفوظ پانی فراہم کرے گا۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 75لاکھ افراد کو نکاسی آب کی خدمات بھی فراہم کرے گا، منصوبہ خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے گا اور سیوریج کارپوریشن میں ملازمت، نمائندگی اور قیادت میں صنفی خلا کو ختم کرے گا۔عالمی بینک کے مطابق خواتین کوتکنیکی اورفیصلہ سازی کے عہدوں پربھرتی کرنے میں معاون ہوگا،منصوبہ خواتین گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام کو ادارہ جاتی شکل دے گا اور خواتین کویوٹیلیٹی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے راستے پیدا کرے گا۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…