کراچی (این این آئی) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اورتاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس110358کی ریکارڈ ترین سطح کوچھوگیا تھاتاہم کاروبار کے اختتام پر انڈکس900پوائنٹس کے اضافے سے1لاکھ9ہزار900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں172ارب روپے سے زایدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی محجم140کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور59.52فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔حکومت کی مثبت معاشی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے ،رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں 400سے زائدملین ڈالر کی سرمایہ کاری ،ریمینٹس 35بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقعات ،علاقائی ملکوں کیلئے برآمدات میں 4فیصد اضافہ جیسے عوامل پر سرمایہ کاروں نے سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ،ٹیکسٹائل ،آٹو موبائل اور کیمیکل سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ نے تیزی کیساتھ بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔
پیر کو ہونے والی ٹریڈنگ سرمایہ کاروں میں پرجوش جذبات کو ظاہر کرتی ہے، جو اسٹاک مارکیٹ کے لئے مثبت منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے۔مثبت میکرو اکنامک اشارے، جن میں مہنگائی میں 4.9% کی کمی، سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی توسیع اور اہم اقتصادی معاہدے شامل ہیں، اس ریلے کو تیز کرنے کا باعث بنے۔کلیدی شعبوں نے اس اضافے میں اپنا حصہ ڈالا۔اگرچہ غیر ملکی فروخت 12.2 ملین ڈالر رہی، لیکن مارکیٹ میں ریکارڈ ٹریڈنگ والیومز دیکھے گئے۔کے ایس ای-100 انڈیکس امریکی ڈالر کی لحاظ سے دنیا کی سب سے بہتر پرفارم کرنے والی مارکیٹ بن گئی۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ مزید مثبت رفتار برقرار رہے گی اور آئندہ اجلاس میں پالیسی شرح میں کمی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں916.44پوائنٹس بڑھ کر 109970.39پوائنٹس ہو گیا اسی طرح281.57پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس34130.66پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس856.32پوائنٹس بڑھ کر69584.96پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 4876.26پوائنٹس بڑھنے کے بعد169133.79پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1کھرب 72ارب61کروڑ39لاکھ85ہزار905روپے بڑھ کر140کھرب27ارب90کروڑ74لاکھ41ہزار245روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو60ارب روپے مالیت کے1ارب59کروڑ78لاکھ 68ہزار204حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو57ارب روپے مالیت کے1ارب69کروڑ78لاکھ 42ہزار22شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر467کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ16کروڑ45لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام16کروڑ19لاکھ،سنر جیکو پاک11کروڑ30لاکھ،بینک آف پنجاب6کروڑ91لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ5کروڑ35لاکھ شیئرز کے ساتھ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ نیسلے پاکستا ن لمیٹڈاور ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے شیئرز کے بھا میں ہوا جنکے دام671.59روپے اور95.01روپے بڑھ کر بالترتیب 7387.52روپے اور1156.40روپے ہو گئے جبکہ نمایاں کمی لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈاور تھل لمیٹڈ کے شیئرز کے بھا میں رہی جنکی قیمتیں 47.84روپے اور21.39روپے کی کمی سے بالترتیب 1094.88روپے اور442.39روپے پر آ گئی ۔