بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بٹ کوائن نے نئی تاریخی سطح چھولی، ایک لاکھ ڈالر سے اوپر کا ہوگیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایشیا کی مارکیٹ کھلنے سے پہلے بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 96,250 ڈالر تھی، لیکن پانچ دسمبر کو مارکیٹ کھلتے ہی اس میں زبردست اضافہ ہوا۔بٹ کوائن کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ پانچ نومبر کے بعد دیکھا گیا ہے جب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کیا .واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا۔

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 134 فیصد اضافہ دیکھا جا چکا ہے۔بٹ کوائن کی قیمت اس وقت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا۔پال ایٹکن کرپٹو کرنسی کے حمایت یافتہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد مضبوط اور جدید سرمایہ مارکیٹوں کو فروغ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…