بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مزید مضبوط ہونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافے کے رحجان کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر سر اٹھانے لگا۔سعودی عرب کی ریفائنری اور ریکوڈک منصوبے میں متوقع سرمایہ کاری معاہدوں کی امید، گذشتہ 5ماہ میں ملکی برآمدات 13فیصد کے اضافے سے 13.7ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے اور دیگر مثبت معاشی اشاریوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 15پیسے کی کمی سے 277روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن معیشت میں ڈیمانڈ آتے ہی ڈالر نے یوٹرن لیا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 9پیسے کے اضافے سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر آگئی۔

تاہم انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 278روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہنگائی میں کمی کے تناسب سے رواں ماہ کے وسط میں شرح سود میں نمایاں کمی یقینی ہوگئی ہے اور شرح سود میں کمی کے اثرات بالواسطہ طور پر روپے کی قدر پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔شرح سود گھٹنے سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کے خدشات پائے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…